• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور میں کھجور کی فصل وائرس کا شکار ہوگئی

خیرپور میں کھجور کی فصل وائرس کا شکار ہو گئی، رسول آباد سمیت کئی علاقے زد میں آ گئے۔ 

زمیندار کا کہنا ہے کہ مخصوص کیڑے کے حملے میں درختوں کی شاخیں سوکھ رہی ہیں، جس سے فصل تو تباہ ہوتی ہے، رفتہ رفتہ پورا درخت بھی گر جاتا ہے۔ 

محکمہ زراعت کے مطابق اس وائرس سے بچاؤ کے لیے کسانوں اور باغ مالکان کے لیے آگاہی مہم شروع کردی ہے، احتیاطی تدابیر سے اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

خیرپور کے علاقوں رسول آباد، بچل بھنبھرو اور احمد پور میں کھجور کے باغات پر اس وائرس کا حملہ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید