• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

غزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں 7 شہدا کی میتیں غزہ کےاسپتالوں میں لائی گئیں، جبکہ اسی دوران 28 افراد زخمی حالت میں بھی لائے گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اطلاعات ہیں اسرائیلی حملوں کے باعث کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔ ایمبولنس متاثرہ علاقے تک پہنچ نہیں پارہی ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 1098 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران زخمی ہونیوالوں کی تعداد 3530 سے تجاوز کر چکی ہے۔

مجموعی طور پر غزہ کی جنگ میں نسل کشی کی وارداتوں میں اسرائیل کے ہاتھوں 73 ہزار 221 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 643 ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید