امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مبینہ مالی معاون علی انصاری سمیت 13 افراد اور مختلف اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے دبئی میں مقیم ایرانی بینکر و بزنس مین علی انصاری پر پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی حکومتی شخصیات کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکا نے علی انصاری سمیت 13 افراد اور مختلف اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا، جن میں ایران کے 3 ایکسچینج ہاؤسز اور متعدد فرنٹ کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد ایرانی قیادت کی عالمی مالیاتی نظام تک رسائی محدود کرنا اور غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذرائع منقطع کرنا ہے۔