اسرائیلی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ کے گاؤں السمدانیہ میں دراندازی کی۔
دمشق سے شامی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تین اسرائیلی فوجی گاڑیوں نےصوبے کے مذکورہ گاؤں میں داخل ہو کر عارضی چیک پوسٹ قائم کی اور شہریوں کی تلاشی لینے کے بعد واپس چلی گئیں۔
شامی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کی 15 سے زائد گاڑیاں قنیطرہ کے جنوبی علاقے العشہ نامی گاؤں میں داخل ہوئی تھیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج ایک گھر اور گودام کی تلاشی لینے کے بعد واپس چلی گئی تھی۔