• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم 77ویں سالگرہ منانے 60 گاڑیوں کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سالگرہ منانے 60 گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے۔

 دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنی 77ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے، جہاں وہ اپنی 63 ہزار ایکڑ پر مشتمل انویرینیٹ اسٹیٹ میں قیام کریں گے، ان کی سالگرہ کی تقریبات آئندہ ہفتے شیڈول ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شیخ محمد کو انورنیس ایئرپورٹ پہنچنے پر سنجیدہ انداز میں دیکھا گیا، تاہم بعد ازاں وہ اپنے اہلِ خانہ اور قریبی ساتھیوں کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں چہل قدمی کرتے بھی نظر آئے۔

رپورٹس کے مطابق ان کے ہمراہ ایک نجی طیارہ، تین ہیلی کاپٹر اور تقریباً 60 گاڑیوں پر مشتمل سیکیورٹی و سفری قافلہ موجود ہے، جس میں متعدد رینج روورز اور مرسڈیز گاڑیاں شامل ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقے میں اتنی بڑی تعداد میں سیکیورٹی گاڑیاں پہلے کبھی نہیں دیکھیں۔

انویرینیٹ اسٹیٹ، جو لوخ ڈوئچ کے کنارے واقع ہے، میں پہلے ہی کئی رہائشی عمارتیں، لاجز اور تین ہیلی پیڈ موجود ہیں۔ گزشتہ برس شیخ محمد کو اس اسٹیٹ پر مزید رہائشی عمارتوں کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ اب ایک "چھوٹے گاؤں" کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم دبئی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے دور میں برج خلیفہ، دبئی مال اور دبئی میٹرو جیسے بڑے منصوبے مکمل ہوئے، جبکہ وہ امارات ایئرلائن کے بانی بھی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید