• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی آئینی عدالت نے پیر سوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن سٹی کی اپیلیں منظور کر لیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے حکمِ امتناع ختم کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملکیت کا فیصلہ ٹرائل کورٹس بغیر عدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے کریں گی جبکہ انتظامی معاملات کا فیصلہ ریگولیٹری باڈیز کریں گی۔

عدالت نے ٹرائل کورٹس کو کیسز کے جلد از جلد فیصلوں کی ہدایت بھی کی ہے۔

دورانِ سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بہت سے نکات کو مدِ نظر نہیں رکھا گیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کیس دائر کرنے یا نظرِثانی دائر کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جذباتی فیصلہ نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں ہماری تعریفیں نہ کریں جو سماعت ہوئی وہی حکم دیں گے، الف لیلیٰ کی کہانی فیصلے میں نہیں لکھیں گے، جب فیصلہ پڑھا تو اندازہ ہوا کہ بہت کچھ عدالتی کارروائی سے باہر کا لکھا گیا ہے۔

اس موقع پر وکیل احسن بھون نے کہا کہ عدالت نے کیس کو بہت اچھے طریقے سے پڑھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید