• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 سالہ شادی کے بعد طلاق کے وقت ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا: سہیل خان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی اداکار سہیل خان نے سابق اہلیہ سیما سے طلاق کے حوالے سے پہلی بار کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

ریئلٹی شو کی ایک حالیہ قسط میں سیما بطور وائلڈ کارڈ شریک ہوئیں، جہاں دونوں کی خوش گوار ملاقات نے ناظرین کی توجہ حاصل کی، سہیل خان نے مسکراتے ہوئے ان کا استقبال کیا، جبکہ سیما نے انہیں شو میں اپنا واحد ساتھی قرار دیا۔

بعد ازاں مقابلے میں شریک ایک ساتھی سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل خان نے اپنی 24 سالہ شادی کے خاتمے پر بات کی۔

سہیل خان نے کہا کہ سیما میرے 2 خوبصورت بچوں کی ماں ہیں اور محبت سے بڑھ کر میرے دل میں ان کے لیے بے حد احترام ہے۔

 انہوں نے اعتراف کیا کہ جب میرا رشتہ ختم ہوا تو میں ذہنی طور پر درست حالت میں نہیں تھا۔

گفتگو کے دوران ان کے دونوں بیٹوں، نروان اور یوہان کا بھی ذکر آیا۔

 سیما ساجدہ نے بتایا کہ چھوٹا بیٹا یوہان شو میں میری حمایت کر رہا ہے، جبکہ بڑا بیٹا نروان چاہتا ہے کہ سہیل خان مقابلہ جیتیں۔

سہیل خان اور سیما ساجدہ نے 1998ء میں گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی، دونوں نے پہلے آریہ سماج رسم کے تحت اور بعد ازاں نکاح کیا، 24 برس ساتھ گزارنے کے بعد 2022ء میں دونوں نے باقاعدہ طور پر طلاق لے لی تھی۔

طلاق کے باوجود دونوں کے درمیان خوش گوار تعلقات برقرار ہیں اور وہ اکثر خاندانی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں، جبکہ حالیہ ٹی وی پروگرام میں بھی دونوں نے ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام اور اپنے بچوں کی مشترکہ پرورش کے عزم کا اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید