• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جراسک پارک کے اداکار سیم نیل چل بسے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہالی ووڈ اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں چل بسے۔

خاندانی بیان کے مطابق سیم نیل کا انتقال آسٹریلیا میں اچانک اور غیر متوقع طور پر ہوا ہے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیم نیل کا انتقال کینسر کے باعث نہیں ہوا، وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیم نیل نےجراسک پارک سمیت متعدد عالمی شہرت یافتہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سیم نیل نے جراسک پارک، دی ہنٹ فار ریڈ اکتوبر سمیت درجنوں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید