عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبالر ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریب سے جمع کیے گئے کچرے کو مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک فنکار نے ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریب سے جمع ہونے والے کچرے کو منفرد آرٹ ورک میں تبدیل کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسٹن گیگنک نامی فنکار نے شادی کی تقریب سے کچرا جمع کیا اور کچرے میں جتنی بھی اشیاء موجود تھیں انہیں صاف ستھرے ڈسپلے کیوبز کے اندر سیل کر دیا اور پھر ان تمام اشیاء کو بیچنے کے لیے ’سوئفٹ لمیٹڈ ایڈیشن‘ کے طور پر ان کی مارکیٹنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ کی شادی کی تقریب سے جمع ہونے والے کچرے میں سگریٹ کے ٹکڑے، ڈسپوز ایبل کپ، اسٹراز، کپڑے کے ٹکڑے، پلاسٹک بیگز، کینڈی کے ریپرز اور ایک بائیں کان کا ایئر پوڈ وغیرہ شامل تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تقریب سے جمع کیا گیا یہ کچرا مداحوں میں بہت مقبول ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب تک 30 ممالک سے گلوکارہ کے مداح اس کچرے کے 1 ہزار 300 سے زیادہ پیکجز خرید چکے ہیں۔