• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، روس، چین، ایران کے وزرائے خارجہ اگلے ہفتے اکٹھے ہوں گے، ذرائع

اسحاق ڈار (اوپر دائیں)، وانگ ای (اوپر بائیں)، عباس عراقچی (نیچے دائیں)، سرگئی لاروف (نیچے بائیں) - کولاج فوٹو: فائل
اسحاق ڈار (اوپر دائیں)، وانگ ای (اوپر بائیں)، عباس عراقچی (نیچے دائیں)، سرگئی لاروف (نیچے بائیں) - کولاج فوٹو: فائل 

پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اگلے ہفتے اکٹھے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے کرغزستان جائیں گے جہاں بشکک میں ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس 24 جولائی کو ہوگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرائے خارجہ اجلاس میں سربراہی اجلاس کا ایجنڈا طے ہوگا۔ ایس سی او سربراہی اجلاس اگلے ماہ کے آخر میں بشکک میں ہوگا، اس اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے۔

ایس سی او سربراہی اجلاس میں روسی صدر اور چینی صدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید