• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا اقتصادی شراکت داری دیرپا تعلقات کی ضامن ہوگی: رضوان سعید شیخ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے یو ایس آئی ڈی ایف سی کے سی ای او سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان دیرپا تعلقات کی ضامن ہوگی۔

سفیر پاکستان نے کارپوریشن یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکیٹو افسر بینجمن بلیک کو فیفا کے لیے پاکستان میں تیار کئے گئے فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ دیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ڈی ایف سی کے مابین شراکت داری سے متعلقہ معاملات پر بات چیت کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید