• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں، امریکی صدر ٹرمپ

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی پُلوں پر حملوں کی ڈیڈ لائن سے متعلق صحافیوں کے سوال پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اپنا رویہ بہتر کرنا چاہیے۔ ایران کو صورتحال کا علم ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی رہنما ملاقات کرنا چاہتا ہے، وہ معاملہ طے کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کہ ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرتے ہیں یا نہیں۔ ایران کو جلد شکست دیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران نے بائیڈن دور میں گرفتار امریکی خاتون کو چھوڑ دیا ہے، ایران کے اس خیرسگالی اقدام کو سراہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید