• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: شہری دوسری جنگِ عظیم کا گرینیڈ لیکر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کینیڈین پولیس نے شہریوں سے دوسری جنگِ عظیم کے دوران نہ پھٹنے والے دستی بم پولیس اسٹیشن نہ لانے کی درخواست کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا ہے۔

10 جولائی کو کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص دوسری جنگِ عظیم کا ایک ایسا دستی بم (گرینیڈ) لے کر آیا جو پھٹا نہیں تھا، اگر لوگوں کو ایسی کوئی چیز ملے، تو اسے اپنے مقامی پولیس اسٹیشن نہ لے کر جائیں۔

اس پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر شہریوں کو کوئی ایسا بارودی مواد ملے جو پھٹا نہ ہو، تو اسے وہیں چھوڑ دیں اور اپنی مقامی پولیس سے رابطہ کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں پولیس دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے والے یونٹ کے ذریعے اسے محفوظ طریقے سے ختم کرنے کا انتظام کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید