• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو کے جنگلات میں نارنجی ہونٹوں والا بندر دریافت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

افریقی ملک کانگو کے جنگلات میں نارنجی ہونٹوں والا نیا بندر دریافت کرلیا گیا۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جمہوریہ کانگو کے لومامی نیشنل پارک میں سائنسدانوں نے بندر کی ایک نئی نسل دریافت کر لی ہے۔ 

کولوبس کونگوئنسیس نامی اس نایاب بندر کی پہچان اس کے کالے چہرے اور گلابی مائل نارنجی ہونٹ ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق یہ گزشتہ 75 برسوں میں افریقہ میں دریافت ہونے والی بندروں کی صرف پانچویں نئی نسل ہے۔ جبکہ اس بندر کے تحفظ کے لیے اقدامات پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید