مظفرآباد(آئی این پی) نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ نوسیری پر کام کرنے والی کمپنی کے 2 ملازمین کروڑوں روپے کی مشینری کے پرزے، لوہے کے گارڈرز چوری کر کے سمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چائنیز کمپنی کے ذمہ داران کی اعلیٰ حکام کو سکیورٹی کے معاملات کے متعلق شکایت پر سیکیورٹی اہلکار وں نے کارروائی کی جس کے دوران پتا چلا کہ کروڑوں روپے کا تعمیراتی میٹریل لوہے کے گارڈرز اور جدید مشینری کے پرز ے سمگل کیے جا رہے ہیں کارروائی کے دوران اشفاق خان اور گستاک خان ساکنہ پشاورکو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، واقعہ کی اعلیٰ سطحی پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد مزید انکشافات اور گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔ عوامی اور سیاسی حلقوں نے نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ریاستی افراد کو کام سے فارغ کر کے مقامی لوگوں کو روزگار دیا جائے۔