• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نایاب نسل کی ڈولفن کے تحفظ کے اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ امریکا کا خراجِ تحسین

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ امریکا نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف امریکا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے نایاب نسل کی ڈولفن کے تحفظ کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پنجند انڈس ریور ڈولفن سینکچوری‘ قائم کرنا تاریخی اقدام ہے، یہ میٹھے پانی کی ڈولفن کا تحفظ کرے گی، یہ محفوظ اور مخصوص علاقہ دریائے سندھ کے 123 میل طویل حصے پر محیط ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے یہ محفوظ علاقہ بنانے کا منصوبہ شروع کیا، دریاؤں میں گندگی اور دریائی نظام میں تبدیلیوں سے ڈولفن کی بقا کو خطرات کا سامنا تھا، نئی سینکچوری سندھ میں پہلے سے موجود محفوظ علاقے سے بھی منسلک ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید