ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی بحرِ ہند میں امریکی بحری جہاز پر کروز میزائل سے حملہ کر دیا۔
پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو پر حملے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ بحرین میں مصنوعی ذہانت سینٹر کو تباہ کر دیا۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرمحسن رضاعی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، جنگ میں دفاعی نہیں، جارحانہ حکمتِ عملی اختیار کر سکتے ہیں۔
محسن رضاعی نے کہا کہ چند روز مزید حملے ہوئے تو مکمل جارحانہ آپریشن شروع ہوگا۔