معروف پاکستانی فوٹوگرافر اور اسٹائلسٹ خاور ریاض نے مارڈرن خواتین کی زندگی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی خواتین پہلے کے مقابلے میں زیادہ خودمختار ہونے کے باوجود زیادہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خاور ریاض نے کہا کہ ماضی میں خواتین گھریلو زندگی میں زیادہ سمجھوتہ کیا کرتی تھیں، جبکہ آج کی خواتین تعلیم یافتہ ہیں، معاشی طور پر خودمختار ہیں اور اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ان کے مطابق آج کی خواتین کے پاس تعلیم، کیریئر اور مالی آزادی سب کچھ ہے، لیکن اس کے باوجود وہ پہلے کی نسبت زیادہ تنہائی محسوس کرتی ہیں۔
خاور ریاض کا کہنا ہے کہ جدید خواتین خاندانی معاملات میں پہلے جیسا سمجھوتہ کرنے پر آمادہ نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے بعض اوقات وہ خود کو اکیلا اور اداس محسوس کرتی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ معاشرتی رویوں اور خاندانی نظام میں آنے والی تبدیلیوں نے بھی خواتین کی زندگی پر اثر ڈالا ہے۔