• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاراؤں کو واشنگ مشین میں ڈالنے کو دل کرتا ہے، میک اپ آرٹس خاور ریاض کا طنز

نامور میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض نے کم میک اپ اور قدرتی خوبصورتی پر زور دیتے ہوئے مصنوعی حسن پر طنز کیا اور کہا کہ اداکاراؤں کو واشنگ مشین میں ڈالنے کو دل کرتا ہے۔

پاکستان کے نامور میک اپ آرٹسٹ، اسٹائلسٹ اور فوٹوگرافر خاور ریاض کو پاکستانی فیشن اور میڈیا انڈسٹری میں کئی معروف چہروں کو متعارف کروانے کا سہرا جاتا ہے، انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز شخصیات اور ان کے حسن سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

خاور ریاض نے کہا کہ پاکستانی اداکارائیں بےحد خوبصورت ہیں، لیکن وہ اتنا زیادہ میک اپ کرتی ہیں کہ اپنی خوبصورتی کو خود ہی چھپا دیتی ہیں، بعض اوقات تو دل کرتا ہے کہ انہیں واشنگ مشین میں ڈالوں تاکہ اصل چہرہ سامنے آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا انداز ہمیشہ کم میک اپ، زیادہ اثر پر مبنی رہا ہے، مجھے یہ پسند نہیں کہ کسی کی مکمل شخصیت ہی بدل دی جائے، اصل حسن قدرتی روپ میں ہوتا ہے، صرف تھوڑا نکھار ہی کافی ہے۔

خاور ریاض نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکارہ منال خان کا بھی میک اپ کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے سمجھایا کہ تمہیں بہت کم میک اپ کی ضرورت ہے، تمہارا اصل چہرہ ہی تمہاری خوبصورتی ہے۔

خاور ریاض کا کہنا تھا کہ حسن کا مطلب شخصیت کو چھپانا نہیں، سنوارنا ہے، میں میک اپ کو چہرے پر تہہ در تہہ چیزیں چڑھانے کے بجائے قدرتی خوبصورتی کو اُجاگر کرنے کا ذریعہ سمجھتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید