• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

جے ڈی وینس اور اُشا وینس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ان کا بیٹا الیک نیل وینس اتوار کو میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں پیدا ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جبکہ ان کے دیگر بچے اپنے نومولود بھائی کی آمد پر خوش ہیں۔

واضح رہے کہ جے ڈی وینس اور اوشا وینس کی ییل لا اسکول میں طالب علمی کے دور میں ملاقات ہوئی تھی، اس جوڑے کی 2014ء میں شادی ہوئی تھی، ان کے پہلے بیٹے ایون کی پیدائش 2017ء میں، دوسرے بیٹے وویک کی 2020ء میں اور بیٹی میرا بیل کی پیدائش 2021ء میں ہوئی تھی۔

وائٹ ہاؤس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن کے مطابق الیک نیل وینس 150 سال سے زائد عرصے میں کسی موجودہ امریکی نائب صدر کے ہاں پیدا ہونے والا پہلا بچہ ہے۔

اس سے قبل نائب صدر شوائلر کولفیکس کے ہاں 1870ء میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ جے ڈی وینس ماضی میں امریکی بحریہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور امریکا میں شرحِ پیدائش میں کمی پر بارہا تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے 2025ء میں ’مارچ فار لائف‘ ریلی میں کہا تھا کہ امریکا میں زیادہ بچوں کی پیدائش دیکھنا چاہتا ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید