• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنسرٹ میں مداح کا گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کیساتھ نامناسب رویہ

---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

حالیہ ایک کنسرٹ کے دوران بھارتی پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کے ساتھ ایک مداح کی جانب سے مبینہ طور پر نامناسب رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیسمین سینڈلاس جب اپنی پرفارمنس کے بعد مداحوں سے ملنے اور ان سے پھول وصول کرنے کے لیے اسٹیج کے قریب آئیں تو اسی دوران ہجوم میں موجود ایک شخص نے مبینہ طور پر انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عوامی تقریبات میں فنکاروں کے ساتھ احترام اور ذمے داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے جبکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بہتر سیکیورٹی انتظامات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جیسمین سینڈلاس نے چند روز قبل ہی دہلی میں کنسرٹ کے دوران اپنے منگیتر شیکھر چوہدری کو اسٹیج پر بلا کر منگنی کا اعلان کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید