• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اسلم کی ڈانس ریل سوشل میڈیا پر وائرل

---ویڈیو گریب
---ویڈیو گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم نے انسٹاگرام پر اپنی ایک منفرد ڈانس ریل شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

محمود اسلم نے انسٹاگرام پر فرانسیسی گلوکارہ آیا ناکامورا کے مقبول گانے کوپائینز پر ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پُرجوش انداز میں ٹرینڈنگ ڈانس اسٹیپس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکار نے کریم پینٹ اور گہری نیلی شرٹ زیب تن کر کے پراعتماد انداز میں ڈانس کرتے ہوئے یہ پیغام دیا ہے کہ انداز، اعتماد اور جوش کا عمر سے کوئی تعلق نہیں۔

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے No swag gap in this fandom یعنی میرے مداحوں کے درمیان اسٹائل یا اعتماد کا کوئی فرق نہیں، بلکہ سب ایک ہی مثبت توانائی اور جوش کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جبکہ صارفین نے محمود اسلم کے اعتماد، منفرد انداز اور نوجوانوں جیسی توانائی کی خوب تعریف کی ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ محمود اسلم نے جدید سوشل میڈیا ٹرینڈ کو نہایت پُراعتماد اور دلکش انداز میں اپنایا ہے، جس سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ ان کی شخصیت اور اسکرین پر موجودگی آج بھی پہلے کی طرح متاثر کن ہے۔

واضح رہے کہ محمود اسلم پاکستان کے معروف اور باصلاحیت ٹی وی اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے ہیں اور سنجیدہ و مزاحیہ دونوں طرز کے کرداروں میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید