• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں سندھی ثقافت، کرسٹوفر نولان کی اجرک والی ٹائی سوشل میڈیا پر وائرل

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرسٹوفر نولان کی اپنی اجرک والی ٹائی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

کرسٹوفر نولان نے اپنی فلم’دی اوڈیسی‘ کے نیو یارک میں منعقد کیے گئے پروموشنل ایونٹ میں سرمئی رنگ کے کوٹ سوٹ کے ساتھ اجرک والی ٹائی پہن کر شرکت کی۔

اب فلم کے پروموشنل ایونٹ کی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے اجرک والی ٹائی کے بارے میں دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔


پاکستانی فیشن بلاگر ماہ رخ ڈار نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسٹوفر نولان کی اجرک والی ٹائی پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سندھی زبان میں لکھا کہ کرسٹوفر نولان بھائی جان، بڑا مزہ آگیا!

ماہ رخ ڈار نے بتایا کہ کرسٹوفر نولان نے آہان ٹنڈن کی ڈیزائن کی ہوئی اجرک والی ٹائی پہنی ہے۔ 

اُنہوں نے لکھا ہے کہ اجرک برصغیر کی صدیوں پرانی تہذیب کا حصّہ ہے جسے اصل میں کھتری برادری نے مالدھاری مویشیوں کے لیے بنایا تھا لیکن بعد میں یہ سندھ سے لے کر کَچھ تک پھیل گئی اور آج بھی سندھ کی تہذیب کا ایک حصہ ہے۔

ماہ رخ ڈار نے بتایا ہے کہ لفظ اجرک کے بارے میں بھی مختلف کہانیاں عام ہیں، کچھ لوگ اسے عربی لفظ ’ازرق‘ سے منسوب کرتے ہیں، جس کا مطلب نیلا ہے کیونکہ روایتی اجرک میں نیل کا استعمال نمایاں ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگ اسے سنسکرتی لفظ ’اجر‘ سے منسوب کرے ہیں، جس کا مطلب ہے ایسی چیز جو کہ ہمیشہ برقرار رہے، جب کہ ایک مقبول روایت کے مطابق یہ لفظ ’آج رکھ‘ سے نکلا ہے کیونکہ اجرک کی تیاری کے ہر مرحلے کے بعد اگلے دن کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ لوئی وٹان سے لے کر ابو جانی سندیپ کھوسلہ تک اجرک طویل عرصے سے عالمی سطح پر فیشن کے شعبے کو متاثر کرتی آ رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید