شیخوپورہ میں اسٹیج اداکارہ پر تشدد کے معاملے میں ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم زین کی عبوری ضمانت کی درخواست 15 اگست تک منظور کر لی۔
اداکارہ شمع ناز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے ان کی درخواست کے مطابق مقدمہ درج نہیں کیا۔
دوسری جانب پولیس کے ترجمان کے مطابق مرکزی ملزم زین راجہ کو لڑائی جھگڑے کے ایک پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شیخو پورہ کے تھیٹرز میں کام کرنے والے اداکاروں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔