• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈین کو کامیڈی ہی کرنی چاہیے: نسیم وکی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کے معروف کامیڈین نسیم وکی کا کہنا ہے کہ ایک کامیڈین کو کامیڈی ہی کرنی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم وکی نے تھیٹر، فلم اور ٹیلی وژن کی اداکاری کے درمیان فرق پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کامیڈی میں مزاح کے ساتھ رومانس اور ایکشن کے عناصر بھی شامل ہوتے ہیں، تاہم ایک کامیڈین کسی ایک کردار میں مکمل اداکار نہیں بن سکتا۔

اداکار نے کہا کہ ہر میڈیم کا اپنا الگ فریم ہوتا ہے، جس کے مطابق اداکار کے چہرے کے تاثرات، اندازِ اداکاری اور پرفارمنس میں فرق آتا ہے۔

نسیم وکی کے مطابق فلمی اداکار عموماً ایکشن مناظر بھی انجام دیتے ہیں، جبکہ تھیٹر کے فنکاروں کو زیادہ بلند آواز اور نمایاں تاثرات کے ساتھ پرفارم کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھیٹر میں اداکاری کے لیے آواز کا بھرپور استعمال ضروری ہوتا ہے، جبکہ ٹیلی وژن پر اداکاری نسبتاً نرم، متوازن اور کنٹرول انداز میں کی جاتی ہے۔

نسیم وکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر میڈیم کی اپنی الگ تکنیک اور تقاضے ہوتے ہیں، اسی لیے فنکار کو اس کے مطابق اپنی اداکاری میں تبدیلی لانا پڑتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید