• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن کپور کیساتھ نام جوڑے جانے پر اداکارہ صاحبہ کا مزاحیہ جواب

فوٹو بشکریہ صاحبہ بالی / انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ صاحبہ بالی / انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ نے ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹنگ لائف کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر نظر آنے والی چیز پر یقین نہ کریں۔

اتوار کے روز لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تیسرا ایک روزہ میچ دیکھنے کیلئے ارجن کپور اور صاحبہ بالی ایک ساتھ میدان میں موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے ان کی ڈیٹنگ لائف کو لے کر قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

طویل اور روایتی وضاحتیں دینے کے بجائے صاحبہ بالی نے اس پروپیگنڈے کا جواب مزاح کے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن کپور کے ساتھ میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا، ’ہر دکھائی دینے والی بات پر یقین مت کریں، پارٹ 2۔‘

اس ایک جملے کے ساتھ انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید