پاکپتن پولیس نے پولیس کی وردی پہن کر سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والی ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے والی ٹک ٹاکر لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق پاکپتن پولیس نے ملزمہ کے موبائل فون پر اس کی لوکیشن معلوم کر کے اسے گرفتار کیا۔
لڑکی کے حوالے سے تفتیش ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے سپرد کردی گئی ہے۔