امریکی صدر ٹرمپ نے رواں ہفتے درجنوں ممالک پر نئے درآمدی ٹیرف عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
اس حوالے سے لندن سے برطانوی اخبار کے مطابق جمعہ کو عارضی 10 فیصد عالمی ٹیرف کی مدت ختم ہونے پر نئی ڈیوٹیاں لگائی جاسکتی ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق ابتدائی طور پر بیشتر ممالک پر 10 فیصد ٹیرف برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ زیادہ شرح کے ٹیرف عائد کرنے کے لیے قانونی بنیاد بھی تیار کر رہی ہے۔