• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 3 سالہ بچی کی بوری بند لاش کیس، ملزمہ اور بھائی 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

قائدآباد میں تین سالہ بچی کی بوری بند لاش ملنے کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمہ اور اس کے بھائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمہ مقتولہ بچی کی چچی ہے، ملزمہ نے بچی کو گلہ دبا کر قتل کیا۔

انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزمہ نے بچی کی لاش ٹھکانے لگانے کے لیے اپنے بھائی نادر کی مدد لی تھی۔ دوران سماعت ملزمہ مقتولہ بچی کے والد سے معافیاں مانگتی رہی۔

خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف قائد آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید