• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ قائم کردیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر قائم کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے حکام کے مطابق خصوصی یونٹ کرپٹو کرنسی کے ذریعے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت، سائبر جرائم اور مالیاتی فراڈ کی تحقیقات کرے گا جبکہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والی مشکوک مالی لین دین کی نگرانی بھی اس کی ذمہ داری ہوگی۔ 

ایف آئی اے کے حکام کا بتانا ہے کہ خصوصی یونٹ جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تحقیقات انجام دے گا جبکہ کرپٹو کرنسی کے غلط استعمال کی روک تھام اور مؤثر قانونی کارروائی کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ 

حکام نے بتایا ہے کہ خصوصی یونٹ کا قیام مالیاتی جرائم کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔

قومی خبریں سے مزید