بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گھر کے باہر دھرنا دیا۔ پولیس نے دھرنا ختم کروانے کی کارروائی میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور رکن اسمبلی پریانکا گاندھی سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
راہول گاندھی کی قیادت میں مظاہرین وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔
نوجوانوں کی ایک جماعت نے کروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں نوجوان مظاہرین پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارت میں لاکھوں طلبہ سرکاری ملازمتوں اور میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ کے پیپر لیک، تعلیمی بدعنوانی اور بےروزگاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور وزیر تعلیم سے استعفیٰ کے مطالبہ کر رہے ہیں۔