• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی پراسرار بلاگ پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

امیتابھ بچن---فائل فوٹو
امیتابھ بچن---فائل فوٹو

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی ایک پراسرار بلاگ پوسٹ نے مداحوں میں ان کی صحت سے متعلق تشویش پیدا کر دی ہے۔

83 سالہ اداکار اکثر اپنے ذاتی بلاگ پر مداحوں سے خیالات اور زندگی کے تجربات شیئر کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے حالیہ تحریر میں اسپتال، سرجری اور آئی سی یو کا ذکر کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

امیتابھ بچن نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی نگرانی میں اسپتال میں سرجری، پھر آئی سی یو میں، اس کے بعد ڈسچارج اور گھر واپسی۔

اداکار نے مزید لکھا ہے کہ اسپتال سے گھر واپس آنے کا مرحلہ زندگی کا سب سے مشکل وقت ہوتا ہے، جو جسمانی، ذہنی اور عملی طور پر انسان کو متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گھر واپسی کا یہ دور سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے، ایک دن آپ ایک فاتح ہوتے ہیں اور اگلے ہی لمحے شکست آپ کے سامنے کھڑی ہوتی ہے، کچھ لوگ ہمت سے اس کا مقابلہ کرتے ہیں، جبکہ کچھ ماضی کی کامیابیوں کے ساتھ سمجھوتہ کر لیتے ہیں، ہر شخص کا اپنا انتخاب ہوتا ہے اور دونوں میں کوئی برائی نہیں، خوش رہیں، صحت مند رہیں۔

امیتابھ بچن کی اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ان کی صحت کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار شروع کر دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید