عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔
عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے البم کا کور فوٹو شیئر کیا ہے۔
اس البم کے کوور فوٹو پر البم میں موجود گانوں کی فہرست بھی موجود ہے۔
گلوکار کے نئے البم میں 8 گانے صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سم فن، سن سجنا، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے شامل ہیں۔
اس سے قبل عاطف اسلم نے 2004ء، 2006ء اور 2008ء میں البم ریلیز کیے تھے۔
انہوں نے 2008ء اپنا البم ’میری کہانی‘ ریلیز کیا تھا جس میں تیرے بن، کون تھا، کنارا اور میری کہانی جیسے مقبول گانے شامل تھے۔
گلوکار نے 2006ء میں جو البم ریلیز کیا تھا، اس کا نام ’دوری‘ تھا جس میں ان کے ’کچھ اس طرح‘ اور ’ماہی وے‘ جیسے ہٹ گانے شامل تھے۔
انہوں نے 2004ء میں اپنے میوزک کیریئر کا پہلا اسٹوڈیو البم ’جل پری‘ ریلیز کیا تھا جس میں شامل ’عادت‘، ’بھیگی یادیں‘ اور ’وہ لمحے‘ جیسے گانے گلوکار کی شہرت کی وجہ بنے۔