• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر العظیم انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج منصورہ میں ادا کی جائیگی

اسلام آباد( نمائندہ جنگ،نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل، ممتاز دینی، سیاسی اور تحریکی رہنما امیرالعظیم انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ آج بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد منصورہ میں ادا کی جائے گی۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی مخلص اور شفیق شخصیت سے محروم ہو گئی۔ ۔ آل پاکستان نیو ز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے ممتاز اشتہاری شخصیت امیر العظیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔کینسر کے مرض میں مبتلا امیر العظیم نے غیر معمولی استقامت، صبر اور عزم کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کیا اور آخری لمحات تک جماعت اسلامی کی تنظیمی و تحریکی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیتے رہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے امیرالعظیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک مدبر، باوقار، بااصول اور مخلص اور شفیق شخصیت سے محروم ہو گئی ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اللہ کے دین کی سربلندی، تحریک اسلامی اور پاکستان کی خدمت کے لئے وقف کئے رکھی۔
اہم خبریں سے مزید