• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حملے جاری رہے تو نئی حکمتِ عملی اپنائیں گے: ایران کا انتباہ

بریگیڈیئر جنرل امیر محمد اکرمینیا— فائل فوٹو
بریگیڈیئر جنرل امیر محمد اکرمینیا— فائل فوٹو

ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملے جاری رہے تو نئی حکمتِ عملی اپنائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل امیر محمد اکرمینیا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے جنوبی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملے جاری رہے تو ملکی سیکیورٹی فورسز ایسی نئی حکمتِ عملیاں اور عسکری اقدامات اختیار کریں گے جن سے جارح قوتوں کے لیے جنگ جاری رکھنا ناممکن ہو جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ڈیفنس پریس کو دیے گئے انٹرویو میں بریگیڈیئر جنرل امیر محمد اکرمینیا نے کہا کہ امریکی فریق کی جانب سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی خلاف ورزی کے بعد اب جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران کی مسلح افواج امریکی جارحیت کے جواب میں جوابی کارروائیاں کر رہی ہیں اور یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک امریکا ایران کے بنیادی ڈھانچے اور ساحلی علاقوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کرتا۔

اکرمینیا نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سرحدی سلامتی کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید