• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکو روبیو کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے منیلا آسیان ریجنل فورم کے دوران ملاقات ہوئی۔

روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق سرگئی لاروف نے امریکی ہم منصب کے ساتھ یوکرین کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا۔

دورانِ ملاقات امریکا روس سفارتی مشنز میں کام کو معمول پر لانے کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

سرگئی لاروف نے مارکو روبیو کو یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین تنازع پر سفارتی و سیاسی مفاہمت کے لیے آمادہ ہے۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید