• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوران ارجنٹینا کیسے دنیا کی ناپسندیدہ ٹیم بنی؟

---فائل فوڑو
---فائل فوڑو 

ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے بعد بھی جارحانہ کھیل، کھیل سے عاری رویے اور متنازع انداز کی وجہ سے شدید عالمی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسپین کے خلاف فائنل میں 1-0 کی شکست کے بعد ناقدین نے ارجنٹینا کو ٹورنامنٹ کا ’ولن‘ قرار دے دیا ہے۔

فائنل میں متعدد فاؤلز، کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے اور اسپین کے ورلڈ کپ ٹرافی وصول کرنے کے دوران ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا پشت پھیر لینا بھی تنقید کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ارجنٹینا کی کارکردگی کو ’بدمزاج، بچگانہ اور ناگوار‘ قرار دیا ہے جبکہ جرمنی کے سابق فٹبالر تھامس ہٹزلسپرگر نے اسے ’انتہائی غیر پیشہ ور ٹیم‘ کہا ہے۔

برطانوی ٹی وی شخصیت پیئرز مورگن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے زیادہ سے زیادہ ہسپانوی کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ٹورنامنٹ کے دوران ارجنٹینا پر یہ الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے کہ اسے ریفریوں کے فیصلوں میں غیر معمولی فائدہ ملا جبکہ لیونل میسی کی عالمی مقبولیت کے باوجود ٹیم کے خلاف منفی جذبات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب ارجنٹینا میں کئی افراد نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم صرف جذبے کے ساتھ کھیلتی ہے۔

بیونس آئرس کے وکیل لیو سیمونے کا کہنا ہے کہ لوگ ہمارے فخر کو غرور سمجھتے ہیں جبکہ جنوبی امریکی فٹبال میں سخت جسمانی کھیل عام بات ہے۔

کھیلوں کے تجزیہ کار ایزیکیل فرنانڈیز موریز نے بھی کہا ہے کہ ارجنٹینا کا طنزیہ اور اشتعال انگیز انداز مقامی فٹبال ثقافت کا حصہ ہے لیکن دنیا اسے اسی نظر سے نہیں دیکھتی تاہم انہوں نے اسپین کی ٹرافی کی تقریب کے دوران پشت پھیرنے کے عمل کو غلط قرار دیا ہے۔

ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کے بعض شائقین اور کھلاڑیوں پر نسل پرستانہ رویے کے الزامات بھی سامنے آئے۔

امریکی اداکار سیموئل ایل جیکسن نے بھی ارجنٹینا کو دنیا کے ’سب سے زیادہ نسل پرست ممالک‘ میں سے ایک قرار دیتے ہوئے سیاہ فام افراد سے اس ٹیم کی حمایت نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب ماہرینِ سماجی تعلقات کا کہنا ہے کہ فٹبال میں پیش آنے والے نسل پرستانہ واقعات کو پورے ارجنٹینا کے معاشرے کی نمائندگی نہیں سمجھنا چاہیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید