• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کا بحیرہ احمر کی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

سلطنتِ عمان نے بحیرہ احمر کی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عمان کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافے اور جہاز رانی کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے گریز کیا جائے۔

ایک بیان میں عمانی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب، یمن کے فریقین اور اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

عمانی وزارت خارجہ کے مطابق رابطے کا مقصد سیاسی عمل اور امن روڈ میپ کو دوبارہ فعال بنانا ہے۔

عمانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ رابطے کا مقصد خطے میں امن و استحکام بحال کرنا ہے۔

دریں اثنا عمانی وزیر خارجہ نے منیلا میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

عمانی وزیر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں پاک عمان تعلقات مزید مضبوط بنانے اور خطے کی اہم صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ہرمز اور یمن سمیت خطے کے اہم امور پر بات چیت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید