• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحر احمر سے اپنی بحریہ کے 2 جہاز ہٹا رہے ہیں، جرمن وزارتِ دفاع

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جرمن وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خطے کی نازک صورتحال کے پیش نظر اپنے جہازوں کو منتقل کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ جرمن بحریہ خطے سے اپنے دو بحری جہاز جس میں ایک سپلائی شپ موصل(Mosel) جبکہ دوسرا بارودی سرنگیں صاف کرنے والا جہا فُلدا (Fulda )جو اس وقت جبوتی میں موجود ہیں انہیں مشرقی بحیرہ روم روانہ کیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز گزشتہ مہینے امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز میں ممکنہ مشن کی تکمیل کے لیے بھیجے گئے تھے۔

جرمن وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مسلسل حالتِ تیاری میں ہیں اور خطے کی غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر اپنے جہازوں کو منتقل کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید