• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیرا اور برنا بوائے کا فیفا ورلڈ کپ فائنل کا گانا دائے دائے نئی بلندیوں پر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں منعقد ہونے والے پہلے ورلڈ کپ ہاف ٹائم شو کے بعد شکیرا اور برنا بوائے کا گانا دائے دائے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر نئی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 19 جولائی کو ورلڈ کپ فائنل کے ہاف ٹائم شو میں شاندار پرفارمنس کے بعد دائے دائے نے اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ یومیہ اسٹریمنگ ریکارڈ کی۔

اعداد و شمار فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق 20 جولائی کو امریکا میں اس گانے کو تقریباً 22 لاکھ (2.2 ملین) آفیشل آن ڈیمانڈ اسٹریمز حاصل ہوئیں، جو فائنل سے ایک روز قبل کے مقابلے میں 65 فیصد جبکہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد کے دن کے مقابلے میں 84 فیصد زیادہ تھیں۔

ہاف ٹائم شو کے بعد دیگر فنکاروں کے گانوں کی مقبولیت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جسٹن بیبر کا گانا Everything Hallelujah امریکا میں 161 فیصد اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 68 ہزار اسٹریمز تک پہنچ گیا، جبکہ بی ٹی ایس (BTS) کے مشہور گانے Dynamite کی اسٹریمنگ میں 74 فیصد اضافہ ہوا اور اسے 3 لاکھ 12 ہزار مرتبہ سنا گیا۔

تاہم دائے دائے ٹورنامنٹ کا سب سے کامیاب میوزیکل ٹریک ثابت ہوا، جو اسپاٹیفائی اور ایپل میوزک کے ریئل ٹائم چارٹس میں ٹاپ 20 گانوں میں شامل ہو گیا۔

دوسری جانب بینڈ اوسس کا مشہور گانا Wonderwall بھی انگلینڈ کی ورلڈ کپ مہم سے منسلک ہونے کے باعث دوبارہ مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

اسٹریمنگ میں نمایاں اضافے کے ساتھ دائے دائے نے بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ پر بھی نئی بلند ترین پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 42 ویں نمبر تک رسائی حاصل کر لی، اگرچہ وہ ٹاپ 40 میں جگہ بنانے سے معمولی فرق سے رہ گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید