عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ ناصرف حاضرین کو محظوظ کیا بلکہ اپنی دلکش شخصیت سے بھی مداحوں کو حیران کر دیا۔
ورلڈ کپ فائنل کے ہاف ٹائم شو میں شریک شکیرا نے معروف گلوکار برنا بوائے کے ساتھ گانا پیش کیا، جبکہ انہوں نے روبرٹو کاوالی کے خصوصی ڈیزائن کردہ اور سوارووسکی کرسٹلز سے مزین باڈی سوٹ میں اسٹیج پر جلوے بکھیرے۔
شکیرا کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ان کی خوبصورتی اور توانائی کی بھرپور تعریف کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ یقین نہیں آتا کہ شکیرا 49 سال کی ہیں، ایک اور مداح نے تبصرہ کیا کہ شکیرا 49 سال کی ہیں مگر آج بھی حیرت انگیز حد تک خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں، وہ ان چند خواتین میں شامل ہیں جو وقت کے ساتھ مزید دلکش ہوتی جا رہی ہیں۔
ایک صارف نے انہیں ایج لیس قرار دیتے ہوئے ان کی آواز اور پرفارمنس کو بھی سراہا، جبکہ ایک اور مداح نے لکھا کہ کیا واقعی شکیرا 49 سال کی ہیں؟ یقین کرنا مشکل ہے، وہ آج بھی بےحد خوبصورت اور پرکشش ہیں۔
ورلڈ کپ ہاف ٹائم شو کے بعد شکیرا نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں، برنا بوائے، گھیتو کڈز اور اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ شکیرا اس سے قبل بھی 2006ء، 2010ء اور 2014ء کے فیفا ورلڈ کپ میں پرفارم کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ فائنل کی رنگا رنگ تقریب میں شکیرا کے علاوہ میڈونا، بی ٹی ایس، برنا بوائے اور جسٹن بیبر سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے بھی اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا تھا۔