• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25جولائی کے لیے ہوں گی، اضافے اور نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد 18 جولائی کو پیٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ 

پھر عالمی مارکیٹ کی بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا تعین 21 جولائی کو ہوا، پیٹرول 35 پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے 23 جولائی کیلئے پیٹرول 6 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ 

24 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید