• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باسکٹ بال کھلاڑی لیبرون جیمز شاید نسل پرست ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی اے چیمپئن شپ کے عظیم کھلاڑیوں مائیکل جارڈن اور لیبرون جیمز کے تقابلی سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک مائیکل جارڈن بہترین باسکٹ بال کھلاڑی ہیں، جبکہ لیبرون جیمز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ شاید نسل پرست ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران رپورٹر نے لیبرون جیمز کی فلاڈیلفیا 76 ای آر ایس سے منسلک ہونے کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ ان کے خیال میں مائیکل جارڈن اور لیبرون جیمز میں سے اب تک کا بہترین کھلاڑی کون ہے۔

اس پر ٹرمپ نے کہا کہ مائیکل جارڈن میرے دوست ہیں، میں ان کے ساتھ گالف کھیلتا ہوں، وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ میرے خیال میں لیبرون شاید نسل پرست ہیں، یا شاید وہ مجھے پسند نہیں کرتے، مجھے نہیں معلوم۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں صرف انہی لوگوں کو پسند کرتا ہوں جو مجھے پسند کرتے ہیں، اس لیے میرے نزدیک مائیکل جارڈن ہی سب سے بہترین ہیں۔

خیال رہے کہ لیبرون جیمز ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ناقد رہے ہیں۔ انہوں نے 2016، 2020 اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں بالترتیب ہلیری کلنٹن، جو بائیڈن اور کملا ہیرس کی حمایت کی تھی، 2017 میں بھی لیبرون جیمز نے  وائٹ ہاؤس دعوت کے معاملے پر  رمپ پر تنقید کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید