غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید جبکہ سینتیس زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر دو ہزار پچیس میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک گیارہ سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور چار ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آٹھ سو سے زیادہ لاشیں مختلف مقامات سے برآمد کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں مغربی کنارے سے 66 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔