امریکی شہر سیئٹل میں فوڈ فیسٹیول کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اتوار کی شام سیئٹل سینٹر میں پیش آیا جہاں بائٹ آف سیئٹل فوڈ فیسٹیول جاری تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔
فائرنگ کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہاربر ویو میڈیکل سینٹر کی ترجمان سوزن گریگ نے بتایا کہ 4 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں ایک کم عمر بچہ، 23 سالہ نوجوان اور 2 خواتین شامل ہیں۔
ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
سیئٹل کی میئر کیٹی ولسن کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ سالانہ فوڈ فیسٹیول 1982ء میں شروع ہوا تھا جس میں 3 دن کے دوران تقریباً لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔