آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

امریکا: سیاٹل میں فائرنگ، 1شخص ہلاک، 7 زخمی


امریکا کی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل Seattle میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاٹل کی پائیک پلیس Pike Place مارکیٹ، تھرڈ ایونیو اور پائن اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سیاٹل پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا، جبکہ فائرنگ کا محرک تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ، حملہ آورسمیت 2 ہلاک

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ فائرنگ سے متاثرہ علاقے کو بند کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید