متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے میں مساجد کو نذر آتش کیے جانے اور فلسطینیوں پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کر دی۔
اماراتی حکومت نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو مساجد پر حملوں کا ذمے دار قرار دے دیا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کی جانب سے مساجد پر حملے مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی اور اشتعال انگیزی کی عکاسی کرتے ہیں۔
عرب امارات نے مطالبہ کیا ہے کہ حملوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ مجرموں کے خلاف کارروائی نہ کرنا ان کی حمایت کے مترادف ہو گا۔
عرب امارات نے یہ بھی کہا ہے کہ مغربی کنارے میں پیش آنے والے یہ واقعات نفرت، نسل پرستی اور عدم استحکام کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔