• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

رجب بٹ---فائل فوٹو
رجب بٹ---فائل فوٹو

لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، یہ مقدمہ خاتون عائشہ شرافت نے درج کرایا ہے۔

تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعیٔ مقدمہ عائشہ شرافت نے بتایا کہ وہ 25 جولائی کو مقامی نجی کیفے میں دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے گئی تھیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وہاں موجود 2 لڑکوں اور 2 لڑکیوں نے ان کی دوست سے بدتمیزی شروع کر دی، پھر ملزمان نے تھپڑ مارے اور پستول نکال لیے۔

شکایت کنندہ کے مطابق میر شفیع نامی ایک ملزم نے اس موقع پر فائرنگ بھی کی، حملہ رجب بٹ نے کروایا۔

نواب ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید