• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوبر رجب بٹ نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستانی یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

رجب بٹ نے 2024ء میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو کافی پذیرائی بھی ملی تھی، تاہم شادی کے بعد دونوں کے درمیان معاملات بہتر نہ ہو سکے اور وہ ساتھ رہ بھی نہ سکے۔

حال ہی میں رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکا ہوں اور اب اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کروں گا، میں منافقت کی دوستی اور رشتہ نہیں چلا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا کیوان میرے لیے بہت اہم ہے اور میں ہمیشہ اس سے محبت اور اس کی حمایت کرتا رہوں گا، میری تمام دولت بھی میرے بیٹے کے نام ہوگی۔

رجب بٹ کا کہنا ہے کہ میں ایک سال پرانی شادی کو اپنے 30 سال پرانے والدین پر ترجیح نہیں دے سکتا، اس لیے میں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیوبر نے کہا کہ اہلیہ نے مبینہ طور پر میری والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا اور بہت سے میسجز ایسے ہیں جو میں شیئر نہیں کرسکتا، ایک سال پرانی شادی کے مقابلے میں اپنے والدین کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید