لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم 19 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
عدالت کے ترجمان کے مطابق جسٹس شاہد کریم 7 نومبر 2014ء کو ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ جسٹس شاہد کریم اس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔
ترجمان کے مطابق جسٹس شاہد کریم گزشتہ کچھ سال سے اسموگ تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس شاہد کریم کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائی کورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد21 ہو جائے گی۔